پی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے مابین مفاہمت نامے کو منظوری دی

 نئی دہلی،  03 جنوری  /  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت حکومت ہند اور گریٹر لندن اتھارٹی ایکٹ 1999،(برطانیہ)کے تحت قائم کر دہ قانونی ادارہ ٹرانسپورٹ فار لندن کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط اور نفاذ کو منظوری دی ہے تاکہ ہندوستان میں سرکاری ٹرانسپورٹ کو بہتر بنایا جا سکے۔

اس مفاہمت  نامے سے ملک میں مجموعی طور پر سرکاری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں اس سے ہندوستان میں اعلیٰ صلاحیت کی حامل بسوں کے استعمال کو فروغ حاصل ہوگا اور مسافروں کیلئے خدمات کو بہتر بنایا جا سکے گا۔ مزید برآں اس سے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی روابط کو مستحکم کرنے کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔

 اس مفاہمت نامے سے سبھی کیلئے مربوط سرکاری ٹرانسپورٹ کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں اس سے سماج کے کمزور طبقوں کے لوگوں کو معیاری سرکاری ٹرانسپورٹ نظام تک رسائی دینے میں مدد فراہم ہو گی ۔

 U.No. 62