PMINDIA

مزید دیکھیں

The content is auto sourced from PIB

وزیر اعظم نے بنگلورو میں دشامہ سوندریہ لہری پر ینوتسو مہاسمرپن میں شرکت کی

 نئی دہلی۔29  اکتوبر؛  وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج بنگلورو میں دشامہ سوندریہ لہری پرینوتسو مہاسمرپن میں شرکت کی ۔ سوندریہ لہری شلوک کا مجموعہ ہے جسے آدی شنکراچاریہ نے تیار کیا ہے۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے سوندریہ لہری گیت گائے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس اجتماعی گیت سے انہیں ماحول میں ایک خصوصی توانائی محسوس ہوتی ہے۔

وزیر اعظم نے حال ہی میں ہوئے اپنے دورۂ کیدارناتھ کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ آدی شنکرا کے ذریعہ دور افتادہ علاقے اور ہندوستان کے دیگر مقامات پر انجام دیے گئے کام سے مرعوب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آدی شنکرا نے ہندوستان کو اپنے اپنشد اور ویدکے ذریعے متحد کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن ۔ رض۔ م ج۔ ت ح(

(29.10.2017; 18:51)

U-5401,