پی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کیلئے وزیراعظم کا بیان

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کیلئے وزیراعظم کا بیان

نئی دہلی،15؍دسمبر،

صبح بخیر دوستو!

عام طور پر سردی کا موسم دیوالی کے ساتھ شروع ہوجاتا ہے۔ البتہ یہ عالمی حرارت اور آب وہوا میں تبدیلی کا اثر ہے کہ ان دنوں اتنی زیادہ سردی محسوس نہیں ہوتی۔

البتہ ہمارا سرمائی اجلاس شروع ہورہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس  سرمائی اجلاس میں ، جو 2017 میں شروع ہورہا ہے اور 2018 تک جاری رہے گا، حکومت کے کئی اہم معاملات، جن کے دور رس  نتائج مرتب ہوں گے، پارلیمنٹ کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔

ایک اچھی بحث ہونی چاہئے، ایک مثبت بحث ہونی چاہئے اور یہ بحث نئی نئی تجاویز کے ساتھ ہونی چاہیے……. اس وقت ہی پارلیمنٹ کا ٹائم ملک کے مفاد میں صحیح طرح استعمال ہوسکے گا۔

مجھے کاس کا یقین ہے اور کل بھی ہم نے ایک کُل جماعتی میٹنگ کی تھی جس میں سب کی ایک ہی آواز تھی کہ پارلیمنٹ کا اجلاس مناسب طور پر استعمال کیا جانا چاہئے تاکہ ملک کو آگے لے جایا جاسکے۔

اور مجھے پوری امید ہے کہ اگر ایوان مثبت انداز میں کام کرے گا تو اس سے ملک کو فائدہ ہوگا، جمہوریت مستحکم ہوگی اور عام آدمی کی توقعات اور امیدوں کو پورا کرنے کے لئے ایک نیا اعتماد قائم کیا جاسکے گا۔

آپ کا بہت بہت شکریہ!

 

 

(م ن-و ا- ق ر)

U-6298