PMINDIA

مزید دیکھیں

The content is auto sourced from PIB

کابینہ نے بھارت اور فلپین کے درمیان زراعت اور دیگر شعبوں میں مفاہمت ناموں کی منظوری دی

نئی دہلی؍09نومبر2017،وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بھارت اور فلپین کے درمیان زراعت اور متعلقہ شعبوں میں مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ مفاہمت نامہ زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون کو بہتر بنائے گا اور دونوں ملکوں کے لئے باہمی طورپر مفید ہوگا۔

یہ دونوں ملکوں میں زراعت کے بہترین طریقوں کی سمجھ کو فروغ دے گا اور بہتر پیداوار کے ساتھ ساتھ عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی میں مدد کرے گا۔

یہ مفاہمت نامہ چاول کی پیداوار اور اس کی پروسیسنگ، کئی فصلوں کو اگانے کا نظام ، سوکھی زمین پر کھیتی کا نظام، بایو آرگینک فارمنگ، ٹھوس اور پانی کا بندوبست اور تحفظ، زمین کی زرخیزی ، ریشم سازی، جنگلاتی زراعت اور مویشی پروری وغیرہ کے شعبوں میں تعاون اور بہتری کو فروغ دے گا۔

مفاہمت نامے میں ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل کی گنجائش ہے جس میں دونوں ملکوں کے برابر تعداد میں نمائندے ہوں گے۔ یہ ورکنگ گروپ ہر دو سال میں باری باری ، بھارت اور فلپین میں میٹنگ کرے گا۔

 

 

م ن۔و ا۔ن ع

(10-11-17)

U: 5652