Search

पीएमइंडियापीएमइंडिया

न्यूज अपडेट्स

وزیراعظم نے جناب اشوک سنگھل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی روحانی وابستگی اور سماجی اتحاد کے لیے ان کی لگن کو اجاگر کیا


 

وزیراعظم  جناب  نریندر مودی نے آج  جناب  اشوک سنگھل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے پختہ عزم، سادگی اور سماجی اتحاد کے لیے غیر متزلزل لگن کو اجاگر کیا۔

وزیراعظم نے ان کی انتھک تنظیمی خدمات کو یاد کیا اور ان کی زندگی اور افکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا گیا ایک مضمون بھی شیئر کیا۔

وزیراعظم نے ایکس پر شیئر کیے گئے متعدد پیغامات میں لکھا:

’’ جناب  اشوک سنگھل ایک مضبوط شخصیت کے مالک تھے… اپنے عزم میں پختہ اور اپنی سادگی میں بے مثال تھے۔

انہوں نے روحانی وابستگی کو انتھک تنظیمی کام اور سماجی اتحاد کے لیے غیر متزلزل لگن کے ساتھ یکجا کیا۔

میں نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کچھ الفاظ  لکھے ہیں۔

nm-4.com/y8ar99  ‘‘

 

 

 

*****

 ش ح – ظ الف –م  ش

UR No. 4191