पीएमइंडिया
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے برطانیہ کے نئے وزیراعظم جناب اینڈی برنہم کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارک باد پیش کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور برطانیہ، مشترکہ جمہوری اقدار کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، دفاع اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں وسیع تعاون جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ سی ای ٹی اے کے نافذ العمل ہونے کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔
وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ جناب اینڈی برنہم کے ساتھ مل کر بھارت–برطانیہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے اور مشترکہ وژن 2035 کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی تعاون کریں گے۔
وزیراعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:
“برطانیہ کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر جناب اینڈی برنہم کو دلی مبارک باد۔
بھارت اور برطانیہ مشترکہ جمہوری اقدار کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، دفاع اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں ہمارے درمیان وسیع تعاون ہے۔ اس ماہ سی ای ٹی اے کے نافذ ہونے کے بعد ہماری دوطرفہ شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔
میں آپ کے ساتھ مل کر بھارت–برطانیہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور ہمارے مشترکہ ویژن 2035 کو آگے بڑھانے کا منتظر ہوں۔
@andyburnham“
Warmest congratulations to Mr. Andy Burnham on assuming office as Prime Minister of the United Kingdom.
India and the UK are bound by shared democratic values and enjoy wide-ranging cooperation across trade, investment, technology, defence and people-to-people relations. With…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 21, 2026
***
ش ح۔ ع ح – ف ر
Uno-213