پی ایم انڈیا
ہمارے بارے میں:
کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتحال یا پریشان کُن صورتحال سے نمٹنے کے بنیادی مقصد کے تحت مثال کے طور پر کووڈ-19وبائی مرض جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے درکار ایک کلی طورپر وقف قومی فنڈ کی ضرورت کو مدنظررکھتے ہوئے اور متاثرہ افراد کو راحت فراہم کرنےکی غرض سے‘ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی امداد کے وزیراعظم کے شہری امداد اور راحت کاری فنڈ’ (پی ایم کیئرس فنڈ) کے نام سے ایک عوامی خیراتی ٹرسٹ تشکیل دیا گیا ہے۔
آن لائن عطیہ دینے کیلئے یہاں کلک کریں:.
مقاصد:
•صحت عامہ، ہنگامی صورتحال یا کسی دیگر نوعیت کے ہنگامی حالات ، قدرتی آفت یا مصیبت خواہ وہ انسانی اعمال کے نتیجے میں لاحق ہوئی ہویا قدرت کی جانب سے، جس میں حفظان صحت سہولتوں کی فراہمی اور اُن کی حالت بہتر بنانےکا عمل ، یا ادویہ جاتی سہولت ، دیگر ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہمی ، متعلقہ تحقیق کے لئے سرمایہ فراہمی یا کسی دیگر طریقے کی امداد شامل ہے۔
•مالی امداد فراہم کرنے، سرمائےکی شکل میں امدادکی فراہمی یا ایسے دیگر اقدامات کےلئے سرمایہ فراہمی، جسے متاثرہ آبادی کےلئے ٹرسٹی حضرات کا بورڈ ضروری خیال کرے۔
•کوئی بھی دیگر سرگرمی انجام دینے کےلئے جو مذکورہ مقاصد سے علیحدہ نہ ہو۔
ٹرسٹ کی تشکیل:
•وزیراعظم، پی ایم کیئرس فنڈ کے بہ لحاظ عہدہ چیئرمین ہیں اور حکومت ہند کے وزیردفاع، وزیرداخلہ، وزیرخزانہ حضرات بہ لحاظ عہدہ اس فنڈ کے ٹرسٹی ہیں۔
•بورڈ آف ٹرسٹیز کے صدر نشین (وزیراعظم)، کو یہ اختیارات حاصل ہوں گے کہ وہ بورڈآف ٹرسٹیز کےایسے تین اراکین کو نامزد کر سکیں، جوتحقیق، صحت ، سائنس،سوشل ورک، قانون، پبلک ایڈمنسٹریشن یا عوامی انتظامیہ اور انسان دوستی کے شعبوں کی ممتاز شخصیات ہوں گی۔
•ٹرسٹی کے طور پر مقرر کیا جانے والا کوئی بھی شخص مفاد عامہ کے لئے کام کرے گا۔
دیگر تفصیلات:
• یہ فنڈافراد ؍ اداروں کے مکمل رضاکارانہ عطیات پر مشتمل ہے اور اسے کسی طرح کی بجٹی امدا د نہیں حاصل ہوتی۔ فنڈ کا استعمال مذکورہ مقاصد کی تکمیل کےلئے کیا جائے گا۔
• پی ایم کیئرس فنڈ میں دیئے جانے والے عطیات آمدنی ٹیکس ایکٹ ، 1961 کے تحت 100فیصد استثنائی کے لئے 80جی کےتحت دستیاب فوائد کے مستحق ہوں گے۔ پی ایم کئرس فنڈ میں دیئے جانے والے عطیات کو کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ( سی ایس آر) اخراجات میں بھی شمار کیا جائے گا۔
• پی ایم کیئرس فنڈ کو ایف سی آر اے کے تحت بھی استثنائی حاصل ہے اور اس سلسلے میں غیر ملکی عطیات قبول کرنے کے لئے ایک علیحدہ کھاتہ کھولا گیا ہے۔ اس بنیاد پر پی ایم کئرس فنڈ غیر ممالک کے افراد اور تنظیموں سے بھی عطیات اور تعاون قبول کر سکتا ہے۔یہ وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ پی ایم این آر ایف سے ہم آہنگ ہے۔ پی ایم این آر ایف 2011 سے پبلک ٹرسٹ کے طور پر غیر ملکی عطیات بھی قبول کرتا رہا ہے۔