بھارت کی آزادی کے بعد سے لیکر اب تک کی مدت میں، جی ایس ٹی سب سے بڑی ٹیکس اصلاح ہے۔ یہ اصلاح ملک میں تبدیلی لائے گی۔یہ ٹیکس کی ادائیگی کو اتنا سہل کردے گی کہ جو کوئی بھی ،ملک میں اپنا تعاون دینا چاہے گا وہ آگے آسکے گا۔ اس سے نہ صرف عام انسان کو فائدہ حاصل ہوگا بلکہ حاصل ہونے والا مالیہ ملک کی ترقی میں معاون ہوگا۔ اس سے ریاستوں کے مابین بداعتمادی کا خاتمہ ہوگا۔ جی ایس ٹی شفافیت کو بڑھاوا دیگی اور وفاقی ڈھانچے کو مستحکم کرے گی۔ (وزیراعظم نریندر مودی ۔ نیٹ ورک 18 کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے)