جہاں تک میرے فرائض اور میری ذمہ داریوں کا سوال ہے ، مجھے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ان سے عہدہ برآء ہونا ہے۔اگر مجھے ملک کے فائدے کیلئے سخت فیصلے لینے ہوں گے تو میں وہ سخت فیصلے لوں گا۔ اور اگر مجھے سخت محنت کرنی ہے تو میں کروں گا۔ اگر مجھے جھکنا ہے تو میں جھکوں گا ۔ اگر مجھے تیز چلنا ہے تو میں تیز چلوں گا۔ تاہم یہ تمام پہلو میرے کردار کے پہلو نہیں بلکہ میری ذمہ داریوں کے حصے ہیں۔ (وزیراعظم نریندر مودی ۔ نیٹ ورک 18 کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے)