دہشت گردی کھلی اور تکثیریت پر مبنی معاشروں کے لئے سنگین ترین چنوتی ہے۔ اس سے نبردآزما ہونے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمیں نہ صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کی ضرورت ہے بلکہ ان کی حمایت کرنے والے مکمل نظام کو بھی نظر میں لانا ہوگا۔ ہماری مضبوط ترین کارروائی ان ریاستی عناصر کے خلاف ہونی چاہئے جو دہشت گردی کا استعمال ریاستی پالیسی کے ایک وسیلے کے طور پر کرتے ہیں۔ (وزیر اعظم مودی ۔ گیارہویں مشرقی ایشیا سربراہ ملاقات میں)