آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین، کمار منگلم برلا
’’گجرات تیزی سے بدلتے بھارت کی ایک جیتی جاگتی تصویر ہے اور جو اس تصویر کو بہتر طریقے سے پیش کرتا ہے وہ ہے ’مجسمہ اتحاد‘۔۔۔۔گذشتہ پانچ برسوں کے دوران، صرف گجرات میں 10 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کی سرمایہ کاری کا بہاؤ دیکھا گیا، یہ سب ممکن ہونے کی اہم وجہ یہ ہے کہ ریاست میں ایک شفاف، متواتر اور اصولوں پر مبنی اقتصادی نظام عمل میں لایاگیا ہے۔ اس کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو جانا چاہئے جنہوں نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر ریاست کے منظرنامے کو تبدیل کرنے کے لئے پوری لگن کے ساتھ کام کیا۔‘‘