’’ابھی حال ہی میں بھارت کے ذریعہ اپنے بیڑے میں شامل کیے گئے، ڈیزائن کیے گئے اور مینوفیکچر کیے گئے آئی این ایس وکرانت پر موجود ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ بھارتی بحریہ کے ازحد باصلاحیت اور اعلیٰ پیشہ وارانہ ہنرمندی کے حامل افراد و خواتین سے ملاقات میرے لیے ازحد خوشگوار تجربہ تھا۔ دفاعی تعلقات کو جو چیز نئی سطحوں سے ہمکنار کرتی ہے وہ ان لوگوں کا عزم اور دور اندیشی ہے جو ان تعلقات کو نہ صرف ان کی موجودہ حیثیت میں دیکھتے ہیں بلکہ ان کے آئندہ امکانات پر بھی ان کی نظر ہے۔ ان میں سے ایک شخصیت میرے دوست وزیر اعظم مودی ہیں۔‘‘