آج، بھارت عالمی ترقی کے مرکز میں ہے، جس کی قیادت ترقی، پائیداری، اور تکنیکی اختراع کے لیے ایک بے باک اور مبنی بر شمولیت تصوریت کر رہی ہے۔ آپ کی (وزیر اعظم مودی کی) فعال قیادت کے تحت، بھارت گلوبل ساؤتھ کا ایک مضبوط علمبردار مطلع عالم پر ایک مضبوط آواز کے طو رپر ابھرا ہے۔ 2023 میں آپ کی جی 20 سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی اور آئندہ منعقد ہونے والے عالمی مصنوعی ذہانت سربراہ اجلاس جو آئندہ برس فروری میں منعقد ہونا ہے، یہ اس عالمی قیادت کی درخشاں مثالیں ہیں۔