اسرائیل کے وزیر اعظم، بنجامن نتن یاہو
میرے دوست نریندر مودی، انتخابات میں زبردست فتح کے لئے میری جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد قبول کریں! انتخابات کے نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ آپ ایک بہترین لیڈر ہیں اور دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کی قیادت کے آپ کے طریقے کو منظوری دیتے ہیں۔ ہم ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوطی فراہم کرکے اس کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ بہت خوب میرے دوست!