وائبرینٹ گجرات اجلاس بھارت کی متاثر کن اقتصادی نمو اور عالمی معیشت میں اس کے زبردست تعاون کا پلیٹ فارم ہے۔ میں اپنے اچھے دوست وزیر اعظم مودی کو جدت طرازی کی طاقت کے ذریعہ بھارت کے مستقبل کوبہتر بنانے کے مقصد سے اس اجلاس کے آغاز کی پہل قدمی کرنے کے لئے مباکباد پیش کرتا ہوں۔۔۔ گذشتہ برس گجرات کے اپنے دورےاور وہاں پر میرے گرمجوشانہ استقبال کو میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ آج ہمارے ممالک کے درمیان تعاون پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے اور دونوں ممالک کے پاس ترقی کے لامحدود امکانات ہیں۔