یہ وزیر اعظم مودی ہی ہیں جنھیں عوام کے لیے کام کرنے اور عوام کی خدمت کے لیے بھگوان نے جو انھیں موقع فراہم کیا ہے اس کا پورا فائدہ اٹھانے کی عادت ہے۔۔۔ شہر اور گاؤں کی ترقی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے، وزیر اعظم مودی نے اسے ثابت کردیا ہے۔ وزیر اعظم مودی جب تک گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے، ریاست کی شرح نمو 12 فیصد تھی۔ آج جو انھیں وہاں بھی مینڈٹ ملا ہوا ہے وہ کچھ نہیں ہے بلکہ گذشتہ 12 سال ان کی کڑی محنت کا نتیجہ ہے۔ ان کی شخصیت، ان کے ہنر اور ان کی قیادت کی ہنرمندی کی وجہ سے تمام آنکھیں آج انھیں پر مرکوز ہیں۔