انسان دوست   اور مائیکروسافٹ کے معاون بانی ، بل گیٹس
’’بھارت وبائی مرض کی صورتحال کے دوران 200 ملین خواتین سمیت 300 ملین افراد کو ہنگامی ڈجیٹل ادائیگیوں کی منتقلی میں بھی کامیاب رہا۔ یہ صرف اس لیے ممکن ہو سکا کیونکہ بھارت نے مالی شمولیت کو اپنی ایک ترجیح بنائی تھی، ڈجیٹل شناختی نظام (جسے آدھار کہا جاتا ہے) میں سرمایہ کاری کی تھی اور ڈجیٹل بینکنگ کے لیے اختراعی پلیٹ فارم تشکیل دیے تھے۔ اس سے اس بات کا اعادہ ہوتا ہے کہ مالی شمولیت ایک عمدہ سرمایہ کاری ہے۔‘‘