’’وزیر اعظم کے ساتھ میری گفت و شنید نے صحت، ترقی اور موسمیات کے معاملے میں بھارت کے ذریعہ حاصل کی جانے والی ترقی کے معاملے میں مجھے اور زیادہ پرامید بنا دیا۔ یہ ملک اس بات کا مظاہرہ کر رہا ہے کہ جب ہم اختراع میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو کیا کچھ ممکن ہو سکتا ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ بھارت اپنی یپش رفت حاصل کرتا رہے گا اور پوری دنیا کے ساتھ اپنی اختراعات کو ساجھا کرے گا۔‘‘