’’وزیر اعظم مودی اور ان کی کابینہ نے مرکزی سطح پر بدعنوانیوں میں کمی کرنے کے لئے سخت محنت کی ہے۔ اب مجھے مرکزی سرکار کی سطح پر مشکل سے ہی بدعنوانی کی کوئی شکایت سنائی دیتی ہے۔ مجموعی طور پر میں محسوس کرتا ہوں کہ وزیر اعظم مودی نے ایک مضبوط، معاشی ترقی کے مؤقف کی حامل سرکار کی قیادت کی ہے۔ ہمیں احسان مند ہونا چاہئے کہ ہمیں مودی جیسے عظیم صلاحیتوں کے حامل ایسے لیڈر کی قیادت حاصل ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک پر، نظم و ضبط پر، صفائی ستھرائی پر اور معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اس سرکار کا اقتدار میں قائم رہنا ملک و قوم کے لئے بہترہوگا۔‘‘