انل اگروال، چیئرمین، ویدانتا گروپ
آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہونابرطانیہ اور بھارت کےلیے ایک عظیم حصولیابی ہے۔ اس کے لیے بہت محنت کی گئی ہے۔ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو اس تاریخی معاہدے کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ کوئی آسان کام نہیں تھا۔ اس سے دونوں ممالک کو تجارت کو کم از کم 20 بلین امریکی ڈالر تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔