انور ابراہیم، ملیشیا کے وزیر اعظم
میں وزیر اعظم نریندر مودی کو مسلسل تیسری بار ان کی تاریخی فتح پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ہندوستان میں جمہوریت کا تجربہ واقعی ایک معجزہ ہے۔ 19 اپریل سے اب تک 642 ملین سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی معیشت کی ایک تاریخی تنظیم نو کی نگرانی کی ہے، جس نے ہندوستان کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے شہریوں کے لیے ایک بہتر زندگی کا وعدہ کیا ہے۔ میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں کیونکہ ہم ملائشیا اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں۔