’’پیرس اولمپکس سے چند مہینے قبل ایتھلیٹوں کو وزیر اعظم مودی کی جانب سے مراسلے موصول ہوئے جن میں کسی بھی طرح کی مدد کے لیے ان سے رابطہ کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی تھی ، جس سے ہمارا حوصلہ بلند ہوا۔‘‘
’’ایتھلیٹوں کے درمیان دوری کو ختم کرکے رابطہ کاری قائم کرنے کا وزیر اعظم کا ایک منفرد انداز ہے۔ وزیر اعظم نے کچھ اس طرح کے سوالات پوچھے، تم میں سب سے کم کھلاڑی کون ہے؟ تم میں سے کتنے کھلاڑی پہلی مرتبہ اولمپکس میں شرکت کر رہے ہیں؟ کس کے پاس 2 یا 3 اولمپکس کھیلنے کا تجربہ ہے؟ وہ چاہتے تھے کہ تجربہ کار ایتھلیٹس نئے ایتھلیٹس کے ساتھ اپنے تجربات ساجھا کریں۔ کمرہ ایک نئے جوش و خروش سے معمور ہو گیا۔‘‘