’’2018 میں توانائی تک رسائی کی عظیم ترین کامیابیوں میں سے ایک اہم ترین کامیابی یہ ہے کہ ہندوستان نے اپنے تمام مواضعات میں بجلی پہنچاکر ان کی برق کاری کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ توانائی کی تاریخ میں یہ دنیا کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ سال 2000 سے اب تک ہندوستان میں گذشتہ پانچ برسوں میں سیاسی کوششوں کے نتیجے میں ترقی کے عمل کی تیزرفتاری کی بدولت تقریباً نصف ارب لوگوں کو بجلی کی سہولت حاصل ہو گئی ہے۔‘‘