اوریکل کے سی ای او، مارک ہرڈ
کسی بھی منڈی کے متعلق فعا لیت، ہمیں متحرک کر تی ہے اور وہ فعا لیت منڈی کے سائز سے وابستہ ہو تی ہے ۔ آپ کی معیشت ہما رے لئے اہم ہے اور بھا رت کی معیشت صرف ترقی کر رہی ہے۔ بھارت اپنے بنیادی ڈھانچے کو جدید ترین بنانے کے راستے پر گامزن ہے اور اس کا اثر عام طور پر اطلاعاتی ٹیکنالوجی پر مرتب ہوتا ہے۔ لہٰذا اگر آپ کسی ایسی معیشت سے ہمکنار ہوں، جو ترقی پزیر ہو، جس میں جدت طرازی کے مواقع موجود ہوں، پیدا واریت کے مواقع موجود ہوں تو ایسی معیشت اوریکل جیسی کمپنی کے لئے بہت پر کشش منڈی بن جا تی ہے۔ اگر آپ ایک تعلیم یا فتہ ملک کے ساتھ اس کے شا نہ بہ شا نہ چل سکیں، اور وہاں وہ صلاحیت بھی جیسے کہ بھارت میں دستیاب ہے، دستیاب ہو، یہ بات از حد بر انگیختہ کر نے والی ہو جا تی ہے۔ بھا رت کے وزیر اعظم نریندر مو دی ڈیجیٹائزیشن کے با رے میں بہت واضح نظریہ رکھتے ہیں اور ہما را خیال یہ ہے کہ اس کا تعلق برا ہ راست کمپیوٹنگ یا شماریات سے ہے۔ ہم اسے ایک موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔