وزیر اعظم کے طور پر اگر دیکھا جا ئے تو، نریندر مودی کا کردار دنیا میں ایک بہت بڑے سما جی تجربات کی قیا دت کر رہا ہے۔ جے اے ایم کے ذریعہ ٹیکنالوجی اور ڈیجٹلائزیشن کے سہ رخی استعمال سے یہ ممکن ہو رہا ہے۔ اس عمل کا ایک حصہ، وسیع ترین پالیسی ‘‘کلین –اپس’’ کی کوششیں ہیں جن کی مثالیں 16 ملین جعلی راشن کارڈوں اور 35 ملین ایل پی جی کنکشنوں کا خاتمہ ہیں۔ انہوں نے بڑے خلاقانہ انداز میں سرگرم سما جی میڈیا کے توسط سے پبلک پالیسی پر اثر ڈالا ہے جس کے نتیجے میں شکا یات کا فوری ازالہ ہو تا ہے۔