آنند مہندرا، چیئرمین مہندرا گروپ
میں آپ کو سیئول پیس پرائز2018 کے اعزاز نے نوازے جانے کیلئے مبارکباد دیتا ہوں۔ اس سے نہ صرف یہ کہ ہندوستان کے کاروباریوں کے عالمی اعتبار میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے ہندوستانی صنعتوں کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔ ہم سبھی جانتے ہیں کہ ہمارے پسندیدہ اور عزیزوزیراعظم ہمیشہ زبردست پالیسیاں وضع کرنے اور سوچھ بھارت مشن جیسے زبردست پروگرام پر عمل آوری میں مصروف رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم بدعنوانی پر شکنجہ کسنے کی سرگرمیوں اور سماجی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں بھی سرگرمی کے ساتھ مصروف رہتے ہیں۔