اڈانی گروپ کے چیئرمین، گوتم اڈانی
عزت مآب وزیر اعظم مودی، ہم جانتے ہیں کہ وہ آپ ہی ہیں جنہوں نے وائبرینٹ گجرات اجلاس کا آئیڈیا پیش کیا اور اس کو عملی جامہ پہنایا۔ کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ کیسے ملک کے دور دراز کونے میں واقع ایک ریاست آپ کے خواب کی عکاسی کرے گی اور بھارت کے اقتصادی منظرنامے میں ایک تحریک برپا کرے گی۔ وائبرینٹ گجرات آپ کی دوراندیشی کا اولین نمونہ تھا۔ اس اجلاس میں آپ کی بلند قامت بصیرت، غیرمعمولی پیمانہ، مضبوط حکمرانی اور بلا روک ٹوک نفاذ جیسی تمام خوبیاں شامل ہیں۔