آپ کو ایک ایسا وزیر اعظم ملا ہے جسے مقبولیت اس بنیاد پر حاصل ہے کہ وہ صاف ستھری شبیہ اور اہلیت کا حامل ہے۔ وہ صحیح معنوں میں بدعنوانی سے محفوظ ہے۔ ایک ایسے ملک میں، جہاں ایک ارب سے زائد افراد بستے ہوں، یہ حقیقت کہ آپ کے پاس آخرکار ایک ایسا رہنما ہے جو عام طور پر کوئی بھی پیسہ خود نہیں لیتا بلکہ اس امر کو بھی یقینی بناتا ہے کہ اس کے اردگرد کے افراد بھی، ایسا ہرگز نہ کر سکیں۔ اس کی پالیسیاں اپنی نوعیت کے لحاظ سے اولین اور نئی نویلی ہوتی ہیں اور بھارت جیسے ملک کی دولت اور وسائل کی افزائش میں معاون ہیں اور اسے اُن لوگوں تک پہنچانا چاہتی ہیں جو صحیح معنوں میں اس کے حقدار ہیں اور نوکر شاہی کی بدنما سطحوں سے نجات دلانے والی ہیں اور اسی نے انہیں ایسی سیاسی طور سے وافر قوت فراہم کی ہے کہ وہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کر سکے، ایک قومی گڈس اینڈ سروسز ٹیکس نظام کی تشکیل کر سکے اور بھارتی نظام میں ایک ایسی اصلاح کا آغاز کر سکے جو اسے بڑے پیمانے پر ترقی میں معاون ہو۔