این این جی آئی ای کے کنٹری مینیجر (انڈیا) جناب میلکم رگلے
’’کاروبار کرنے کی آسانی کی درجہ بندی میں ہندوستان کے مقام کی بہتری کی مثبت کہانی جان کر بے حد اطمینان اور مسرت کا احساس ہوتا ہے۔ یہ بالکل ہمارے زمینی تجربات جیسا ہی ہے۔ آج ہندوستان میں جو مثبت حالات اور تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں، اس کا تمام تر سہرا جناب مودی کے سر ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان میں نہ صرف فاسٹ ٹریک پروجیکٹس کی عمل آوری میں برسوں لگ جاتے تھے، بلکہ اس کی تکمیل میں بھی برسوں کا وقت صرف ہو جاتا تھا۔ لیکن آج ایک فاسٹ ٹریک ٹھیکے پر عمل آوری محض کچھ ہی مہینوں میں ہو جاتی ہے اور دو برس کی مدت کے اندر اس کی تعمیر کا کام مکمل ہو جاتا ہے۔ زمینی سطح پر یہ مثبت تبدیلیاں بہرحال بہتر اور خوشگوار محسوس ہوتی ہیں۔ یہ ویسا ہی ہو رہا جیسا کہ ہونا چاہئے۔‘‘