این چندرشیکھرن، ٹاٹا سنز کے چیئرمین
وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کے 10ویں ایڈیشن میں شرکت کرنا اور چند خیالات ساجھا کرنا واقعی ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔ گجرات کی مسلسل اور شاندار پیش رفت، ایک عرصے سے ہمارے محترم وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت اور ذہنیت کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے۔ گجرات اور پورے ملک اور ہم سب کے لیے آپ کی قیادت کے لیے آپ کا شکریہ، جناب (وزیر اعظم مودی)۔