اے پی ایم ٹرمنلز کے سی ای او، کیتھ سوینڈسن
وائبرینٹ گجرات تقریب کے دوران عزت مآب وزیر اعظم  سے جب میری پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی تو جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا، وہ  بندرگاہ  اور نقل و حمل کے شعبوں  سے متعلق ان کی گہری معلومات  تھی، اور یہ دونوں شعبے اقتصادی ترقی کو مہمیز کر رہے ہیں۔ بندرگاہ شعبے کے بارے میں ان کی  معلومات اس وقت بھی بہت اچھی تھی جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔