آج ، حکومت ہند نے موسمیا تی تبدیلی پر پیرس معا ہدے میں شرکت کر کے عا لمی قیا دت اور بصیرت کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ تاریخی قدم ترقی اور پیش رفت کے لئے بھا رت کے ہمہ گیر راستے کو تقویت دے گا۔ میں موسمیا تی قیادت کے لئے بھا رت کو گرم جو شانہ مبا رکباد پیش کر تا ہوں اور توقع کر تا ہوں کہ دنیا بھر کے تمام ملک اسی سال اس معاہدے میں شامل ہو نے کے لئے بڑی تیزی سے آگے آئیں گے۔ بھا رت کی جا نب سے اس معا ہدے کی توثیق کے ذریعہ اس نصب العین کے حصول کے راستے پر دنیا ایک قدم اور آگے بڑھے گی۔