یہ حقیقتاً بہت ہی خوشگوار تھا۔ ہم یہاں آسٹریلیا میں کیا کر رہے ہیں اور تحقیق و سائنس میں ہم ایک ساتھ کیسے کام کرسکتے ہیں، اس بارے میں انہیں کافی جانکاری ہے۔ ورلڈ کلاس سائنس میں بھارت کی کارکردگی صلاحیت ایک درجہ بہتر ہوگئی ہے کیونکہ بھارت سائنس اور سائنس دانوں میں سرمایہ کاری کرکے انہیں سازو سامان اور صلاحیت فراہم کر رہاہے، تاکہ وہ تکنالوجی پر سوال کر سکیں۔ وزیر اعظم مودی یقینی طور پر میری زندگی میں بھارت کے سب سے مشور رہنماؤں میں سے ایک ہیں اور ان سے بات کرنے کے بعد ہی میں دیکھ سکتا ہوں کہ وہ اتنے ملنسار کیسے ہیں، کیونکہ وہ لوگوں سے بات کرنے خصوصاً انہیں سننے میں دلچسپی لیتے ہیں ، خواہ وہ بات کرنے والا امریکہ کا صدر ہو یا کوئی ایسا شخص جس سے وہ پہلی مرتبہ ملاقات کر رہے ہوں۔