’’کاروبار کی آسانی سے متعلق امور پر فیصلہ سازی پر جس طرح توجہ مرکوز کی جا رہی ہے میں نہیں سمجھتا کہ دنیا کے کسی بھی ایسے وزیر اعظم نے اس طرح توجہ کی ہوگی جس نے کاروبار کی آسانی کی درجہ بندی میں بہتری پر اس قدر گہرائی سے توجہ مرکوز کی ہے۔ ان کا واضح طور سے کہنا ہے کہ وہ جو کچھ بھی چاہتے ہیں اور جو کرتے ہیں وہ بہت ہی شفاف طریقے سے کرتے ہیں جس میں کسی بھی طرفداری کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ میں نے گجرات میں اس بات کا پتہ لگایا ہے اور میں پورے یقین کے ساتھ یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ یہاں دہلی میں بھی سبھی پالیسیاں ہر ایک کے لئے مساوی ہیں۔‘‘