بنجامن نیتن یاہو، وزیر اعظم، اسرائیل
اسرائیل میں خوش آمدید۔۔۔ آپ کا سواگت ہے میرے دوست۔ ہم عرصے سے آپ کا انتظار کر رہے تھے۔ ہم ہندوستان کو پیار کرتے ہیں۔۔۔ مجھے یاد ہے کہ آپ نے اقوام متحدہ میں جب ہندوستان اور اسرائیل کے رشتوں کی بات آئی تو ہماری پہلی ملاقات میں یہ کہا تھا کہ آسمان کی حد ہوتی ہے لیکن اب وزیر اعظم مجھے یہ کہنے دیں کہ ہم خلا میں بھی تعاون کر رہے ہیں۔ آپ دنیا کے ایک عظیم رہنما ہیں۔۔۔ جس کے ساتھ مل کر ہم بہت کچھ اور بہت اچھا (ہندوستان—اسرائیل رشتوں کے لیے) کرسکتے ہیں۔