بنجامن نیتن یاہو، وزیر اعظم، اسرائیل
وزیر اعظم مودی، آپ کی ‘میک ان انڈیا ’ پہل ہماری ‘میک وتھ انڈیا’ پالیسی سے میل کھاتی ہے۔ ہم ٹیکنالوجی سے متعلق باہمی تعاون کی بنیاد کے طور پر 40 ملین ڈالر کا اختراعی فنڈ قائم کر رہے ہیں۔ ہماری شراکت پانی، زراعت، سکیورٹی، توانائی اور کئی دوسرے شعبوں تک پھیلی ہوئی ہے۔ میرا عقیدہ ہے کہ کامیابی کا فارمولہ آسان سا یعنی I2 T2 ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ برابر —ہندوستانی صلاحیت، اسرائیلی ٹیکنالوجی۔ یہ کل اسرائیل — ہندوستان برابر کا معاہدہ ہے۔