بھارت میں یوگانڈا کے ہائی کمشنر، جوئس کاکوراماتسی کیکا فنڈا
’’وہ (وزیر اعظم مودی) ہمیشہ افریقہ کے ساتھ عام طور پر اپنی دوستی کی بات کرتے ہیں اور بطور خاص یوگانڈا کے ساتھ ان کے تعلقات غیر مشروط ہیں۔ وہ آپ کے مسائل پر نظر ڈالتے ہیں، اور پھر اس کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں، دیگر ممالک کے برخلاف جہاں، ان کا اصول یہ ہوتا کہ آپ مجھے کچھ دیں تب میں آپ کو کچھ دوں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی دوستی کسی مفاد کی پابند نہیں ہوتی۔ ٹھیک اسی طرح جب انہوں نے کووِڈ کے دوران ہمیں مدد فراہم کی۔ ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ لہٰذا ہم استوار تعلق سے بہت خوش ہیں۔ اور میرا فرض بنتا ہے کہ میں اس امر کو یقینی بناؤں کہ یہ تعلق خوبصورت حیثیت میں برقرار رہیں۔‘‘