میں وزیر اعظم مودی کو اپنا بڑا بھائی سمجھتا ہوں۔ وہ میری رہنمائی کرتے ہیں ، اس لیے میں انہیں اپنا سرپرست سمجھتا ہوں، اور ان سے ہر ملاقات بہت خاص ہوتی ہے۔ اس مرتبہ بھی، ہم نے بم اسٹیک کی کارروائیوں اور بم اسٹیک میں ہندوستان کے قائدانہ کردار کے بارے میں بہت مختصر طور پر سب سے بڑے ملک کے طور پر، بم اسٹیک کے سب سے بڑے رکن ملک ، سب سے زیادہ آبادی والے رکن ملک، سب سے بڑی معیشت اور بم اسٹیک خطے میں سب سے طاقتور ملک کے طور پر بات کی۔ ہم ہندوستان کی قیادت کے منتظر ہیں، اور وزیر اعظم مودی اس قیادت کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس لیے میں نے اس بات کا ذکر کیا کہ آخر کار بم اسٹیک کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور اہداف کی حصولیابی کے معاملے میں بم اسٹیک کا مستقبل کتنا اچھا نظر آرہا ہے۔