میں نے، وزیر اعظم مودی کے ساتھ لیکس فریڈمین کا انٹرویو سنا ہے، اور میں نے اسے انگریزی اور ہندی میں بھی سنا ، اگرچہ میں زیادہ ہندی نہیں سمجھتا ہوں، لیکن میں اسے اصل زبان میں سننا چاہتا تھا، اور میں نے وزیر اعظم کو بتایا۔ میں نے کہا، بڑے بھائی، میں نے وہ پوڈ کاسٹ سنا، اور میں نے ایک روحانی پیشوا کو دیکھا۔ مجھے ایسا لگا جیسے میں کسی روحانی استاد کو سن رہا ہوں۔ یہ روحانی طور پر تشفی فراہم کرنے والا پوڈکاسٹ تھا۔