عالمی سطح پر، بھارت کی جی20 صدارت نے کثیر پہلوئی پالیسی ترجیحات کو آگے بڑھانے میں ملک کے اہم کردار کو پیش کیا ہے۔
بھارت دنیا میں تیز ترین رفتار سے نمو پذیر معیشتوں میں شامل رہا ہے۔ بھارت کی معیشت وبائی مرض کے اثرات سے مضبوطی کے ساتھ باہر نکل کر عالمی نمو کا ایک اہم محرک بن چکی ہے۔
بھارتی معیشت، جو کہ تیز ترین رفتار سے نمو پذیر ایک بڑی معیشت ہے، وہ آئندہ برسوں میں عالمی نمو میں ایک اہم تعاون فراہم کار بننے کے راستے پر گامزن ہے اور اس سلسلے میں اسے اپنی نوجوان آبادی، بہتر طبعی اور ڈجیٹل بنیادی ڈھانچے اور پالیسیوں کے لیے سازگار ماحول سے مدد حاصل ہوگی۔
بھارت کا بیرونی شعبہ مستحکم ہے، جس کا اظہار خدمات کی برآمدات میں افزوں اضافے سے ہوتا ہے۔چالو کھاتہ خسارہ (سی اے ڈی) کم اور قابو میں ہے، اور غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر کی صورتحال بہتر ہے جو مختلف صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔