ایک ایسی بھارتی کے طور پر، جس کا تعلق کھیل کود کی برا دری سے ہے ، مجھے یہ جا ن کر مسرت ہو ئی کہ وزیر اعظم مسٹر مودی ،ملک میں کھیل کود کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لےرہے ہیں۔ 2020، 2024 اور 2028 میں منعقد ہو نے والے آئندہ 3 اولمپکس کے پیش نظر ،اولمپک ٹاسک فورس کی تشکیل ، صحیح سمت میں ایک بڑا قدم ہے ،جس سے بھارت میں کھیل کود کو زبردست فروغ حاصل ہو گا۔