جان چیمبرس، ایگزیکیٹیو چیئر مین، سی آئی ایس سی او
جب میں وزیر اعظم مو دی کی با ت کر تا ہوں تو میں ایک ایسے شخص کی با ت کر تا ہوں جو ایک نظریہ کو توسیع دینے کا اہل ہے ، یہ کیسے ممکن ہو گا اس کی ترجیح طے کر نے کا اہل ہے ، یہ کیسے ہو گا اس کے لئے کو ن لوگ ذمہ دا ر ہوں گے اور کنہیں جوابدہ بنا یا جا ئے گا ،یہ بھی طے کر سکتا ہے، مختلف گروپوں کو صحت مند مسا بقت اور صحیح سمت کیسے دی جا ئے،میک ان انڈیا کے تحت تبدیلیاں لا نے کی جرات ، ایک برس سے کم کی مدت میں کرنے کی اہلیت رکھتا ہے ۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ بھا رت سست رو پیچھے چلنے والے کی بجا ئے تیز گام قائد کے طور پر دنیا میں آگے بڑھے گا۔ یہ ایک ایسے قائد کی صلاحیت ہے جو 1.3 بلین افراد کی پرواہ کر تا ہے، جس کے پا س یہ سب کر نے کی صلاحیت ہے اور وہ ذاتی ہنر مندیاں ہیں جو ہمیں اس عظیم ملک کا شریک کا ر ہونے کا فخر عطا کر تی ہیں۔