جدید آسٹریلیا کی داستان بھارت – آسٹریلیا برادری کے غیر معمولی تعاون کے اعتراف کے بغیر نہیں سنائی جا سکتی ہے۔  صنعت کاری اور اختراع سے لے کر حفظانِ صحت، تعلیم، تکنالوجی اور عوامی خدمات تک، بھارتی آسٹریلیائی برادری  نے ملک کی کامیابی کو نئی شکل دینے میں مسلسل مدد فراہم  کی ہے۔ اب جبکہ بھارت ایک عالمی اقتصادی پاور ہاؤس کے طور پر ابھر رہا ہے اور دنیا کی تیسری وسیع ترین معیشت بننے کی جانب گامزن ہے، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، تکنالوجی اور عوام سے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کی وجہ سے دونوں ممالک مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ بھارت اور آسٹریلیا مل کر  21ویں صدی کی کلیدی اور اقتصادی شراکت داریاں قائم کر رہے ہیں۔