جناب آر بالاسبرامنیم، مصنف
وزیر اعلیٰ اور پھر وزیر اعظم کے طور پر مودی نے ’تمام محکموں کے تعاون‘ کی ثقافت کو بڑھاوا دیا – محکموں کے درمیان کی دیواریں گرائیں، تمام شعبوں میں وزراء کے درمیان بات چیت کو اہمیت دی اور فائلیں آگے بڑھانے کے بجائے نظام کو درست کرنے پر توجہ دی۔ وبائی مرض کے دوران یہ سوچ صاف دکھائی دی، جب حکومت، صنعت، سول سوسائٹی اور شہری رضاکاروں کی تمام تر سطحوں نے مل کر ’ٹیم انڈیا‘ کے طو رپر کام کیا۔