جناب امت شاہ، مرکزی وزیر داخلہ
جو چیز پی ایم مودی کی قیادت کو منفرد بناتی ہے وہ گورننس کے ہمہ جہت ماڈل کو یقینی بنانے پر ان کی مسلسل توجہ ہے۔ ان کی پالیسیاں اور ان پر عمل درآمد ہمیشہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ترقی کے سفر میں کوئی فرد یا برادری پیچھے نہیں رہ جاتی۔ اس کے لیے حکمرانی طاقت کا آلہ نہیں بلکہ خدمت کا ذریعہ ہے۔