جو بائیڈن، امریکی صدر
ہم نے ایک ساتھ بہت سا وقت گزارا ہے، اس وقت کی یاد تازہ کرتے ہوئے جب میں (جو بائیڈن) نائب صدر تھا اور آپ (نریندر مودی) اس وقت وزیر اعظم ہوئے تھے۔ اور تب سے – اور جب سے میں صدر ہوا ہوں، ہم نے باہمی اعتماد ، صاف گوئی اور احترام پر استوار تعلقات برقرار رکھے ہیں۔ اس صدی میں دنیا کے روبرو جو چنوتیاں اور مواقع موجود ہیں، ان کا تقاضہ ہے کہ بھارت اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ ایک ساتھ مل کر کام کریں اور قیادت کے فرائض انجام دیں اور ہم آپ کی شراکت داری کے ساتھ ہیں۔ ہم نے امریکہ، بھارت، آسٹریلیا اور جاپان کے مابین آزاد، کھلے، محفوظ اور خوشحال انڈوپیسفک کے سلسلے میں اپنی تصوریت کو تقویت دینے کے لیے کویڈ کو اعلیٰ مقام عطا کیا ہے اور اسے قوت فراہم کی ہے۔