ہم سبھی – اداکار اور ہدایت کار – 4 سے 5 سال پہلے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے گئے تھے۔ آپ اسے ٹیلی ویژن پر دیکھتے ہیں، آپ نے دیکھا کہ وہ کس طرح بات کرتے ہیں– وہ ایک بہترین خطیب ہیں ۔ مجھے وہ لمحہ یاد ہے جب ہم بیٹھے تھے اور وہ اندر آئے۔ ان میں ایک مقناطیسی کشش ہے۔ میرے والد جب علاج کے لیے جا رہے تھے، تو انھوں نے مجھ سے پوچھا کہ علاج کیسا چل رہا ہے، کیا ہو رہا ہے ۔ انہوں نے عالیہ سے کچھ اور بات کی، وکی کوشل سے کچھ اور، کرن جوہر وغیرہ سے کچھ اور ۔ سبھی سے ذاتی نوعیت کی باتیں کی۔ اس طرح کی خصوصیت آپ کو عظیم شخصیات میں نظر آتی ہے۔