رکی کیج، موسیقار
’’مجھے یہ بات ازحد خوشگوار لگتی ہے جب وزیر اعظم مودی اپنے من کی بات میں موسیقی سے متعلق گفتگو کرتے ہیں۔ اس سال ماہ جنوری میں انہوں نے اس موضوع پر بات کی کہ کتنی تعداد میں قبائلی افراد نے پدم ایوارڈ حاصل کیے۔۔۔ ان میں سے بیشتر موسیقار ہیں۔ ان میں سے بہت سارے افراد قبائلی موسیقی سے وابستہ ہیں۔ میں نے من کی بات کے توسط سے متعدد موسیقاروں کے بارے میں آگہی حاصل کی۔ ماہ فروری میں انہوں نے اس موضوع پر بات کی کہ ایسے کون سے دو یا تین موسیقی آلات ہیں جو اب فرسودہ ہو رہے ہیں اور یہ موسیقار حضرات انہیں واپس لا رہے ہیں اور ان آلات کو نئی شکل دے رہے ہیں اور انہیں اتنا مقبول عام بنا رہے ہیں۔ لہٰذا من کی بات کے ان ایپی سوڈس کو سننا بہت عمدہ تجربہ رہا ہے۔ ‘‘