وزیر اعظم بہترین شخصیت کے حامل ہیں، میں ان سے مل کر فخر کا احساس کر رہی ہوں اور دیکھ سکتی ہوں کہ انہیں حقیقت میں اپنے ملک اور اسکے ویژن کی کتنی پرواہ ہے۔ وزیر اعظم مودی ناقابل یقین طور پر ایک اثر انگیز شخصیت کے مالک ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ایک عام پس منظر سے شروعات کرکے ملک کا رہنما بننے کے سفر میں انہوں نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اپنے اس سفر میں انہوں نے لوگوں کو جوڑا، انہیں یقین دلایا۔ آج ان کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کے ذریعہ یہ محسوس کیا جا سکتا ہے وہ کتنے دلچسپ اور حقیقتاً کتنے فعال ہیں۔