سارا ٹوڈ، آسٹریلیائی سلیبرٹی شیف
میں نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ قدیم بھارتی ثقافت کے آیورویدک اصولوں اور بہترین مقامی اشیاء کے استعمال اور صحت سے متعلق ان کے فوائد پر بات چیت کی۔ ہماری بات چیت نے بھارت کے تئیں میرے لگاؤ، خوراک صنعت کے تئیں میرے جوش و جذبے کی تصدیق کی اور اس سمت میں میرے صحیح راستے پر گامزن ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔ دلچسپ بات چیت کے علاوہ، ہم نے آئندہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس نے میرے مستقبل کے راستے کو ایک واضح سمت عطا کی۔ مودی جی کی رہنمائی اور حمایت کے لیے مشکور ہوں، جو مستقبل کی میری کوششوں کو نئی شکل دینے میں معاون ثابت ہوگی۔